میں گزشتہ کئی ماہ سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہُوں تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہُوئی۔کیا مجھے علاج کی ضرورت ہے؟
جب کوئی
جوڑا احتیاطی تدابیر کو استعمال کئے بغیر 12مہینے تک جنسی ملاپ جاری رکھنے
کے باوجود حمل قائم کرنے میں کامیاب نہ ہو تواُسے طبّی لحاظ سے ،کم بارآور/
غیر بارآور (قدرتی طریقوں کے ذریعے حاملہ ہونے کی صلاحیت نہ ہونا) قرار
دِیا جاتا ہے۔اِس کے معنیٰ یہ ہیں کہ ایسے جوڑے بھی ہوتے ہیں جو بالکل
نارمل ہوتے ہیں لیکن اُنہیں حمل قائم کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔جب
12مہینو ں کے دوران ،احتیاطی تدابیر کے بغیر جنسی ملاپ کو جاری رکھنے کے
باوجود حمل قائم نہ ہو تو اس صور ت میں ،متعلقہ جوڑے کو بانجھ پن کے لئے
لیباریٹری ورک اَپ اور علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر تین بار
سے زائد مرتبہ ماہواری نہیں آتی ہے یا فکر مندی کی علامات پائی جائیں تو
آپ کو اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کرنا چاہئے تاکہ اصل سبب معلوم کیا جاسکے ۔
No comments:
Post a Comment