لڑکا یا لڑکی کا بالغ ہونا اور جنسی اور جسمانی تبدیلیاں
جب بچہ لڑکا یا لڑکی بالغ ہوتا ہے تو اس
میں بہت سی جنسی اور جسمانی تبدیلیاں ہوتی ہے- مثلا دونوں کو زیر ناف اور
بغلوں میں بال آنا شروع ہو جاتے ہیں- لڑکوں کو چہرے پر بال یعنی داڑھی آنے
لگتی ہے اور لڑکیوں کی چھاتی میں ابھار آنے لگتا ہے- لڑکوں میں منی بننے کی
رفتار تیز ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں جنسی شہوت زیادہ ہو جاتی ہے-
اور انہیں احتلام ہونے لگتا ہے اسی طرح لڑکیوں کو ماہواری کا خون آنا شروع
ہو جاتا ہے-
جیسا کے یہ سب کچھ نارمل ہے ایک انسانی
زندگی ان ادوار سے ہو کر ہی گزرتی ہے- لڑکا یا لڑکی ان سارے مراحل میں سے
ہو کر ہی گزرتے ہیں- اور اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے- منی جب
بننے لگتی ہے تو وہ ذکر penis کے نیچے والی تھیلی میں جمع ہوتی رہتی ہے
لیکن منی کو مستقل طور پر محفوظ تو نہیں کیا جا سکتا اس لیے جب تھیلی مکمل
بھر جاتی ہے تو زائد منی کو تو نکلنا ہی نکلنا ہے تو وہ احتلام کی صورت میں
نکل جاتی ہے-اور یہ ایک صحتمند جسم کی نشانی ہے- یہ سارا عمل بکل اسی طرح
ہوتا ہے جس طرح آپ ایک گلاس میں اس کی حد سے زیادہ پانی نہیں ڈال سکتے اگر
آپ ایسا کریں گے تو پانی گلاس میں سے گرنے لگے گا اسی طرح جب لڑکوں کی منی
والی تھیلی بھر جاتی ہے تو زائد منی خارج ہو جاتی ہے پھر اس کی جگہ دوبارہ
منی بننے لگتی ہے اور دوبارہ سٹور ہو جاتی ہے- اور یہ عمل اسی طرح چلتا
رہتا ہے-
اسی طرح لڑکیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے
ماہواری میں خون آنا ایک نارمل لڑکی کے لیے بہت ضروری ہے- یہ خون لڑکی کے
رحم میں سے آتا ہے- جب لڑکی بالغ ہوتی ہے تو اس کے رحم میں بھی eggs بننے
لگتے ہیں لیکن کیونکہ لڑکی شادی شدہ نہیں ہوتی اس لیے رحم میں ابھی ان eggs
کی ضرورت نہیں ہوتی تو وو خون کی صورت میں خارج ہو جاتے ہیں جن لڑکیوں کو
ماہواری کا خون نہیں آتا ان کی ذہنی پریشانی اور تکلیف کا اندازہ آپ نہیں
لگا سکتے- جب ماہواری کا خون آتا ہے تو جسم ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے اور چہرہ
کھلا کھلا سا لگنے لگتا ہے- اب شائد آپ یہ سوچ رہے ہو کے خون تو شادی شدہ
لڑکیوں کو بھی اتا ہے تو اس کا شادی کے ساتھ کیا تعلق ہوا ؟
جی ہاں بلکل خون شادی شدہ لڑکیوں کو بھی
آتا ہے لیکن آپ نے غور کیا ہو گا کے جب عورت کو حمل ٹھرتا ہے تو اسے خون
آنا بند ہو جاتا ہے بلکہ حمل ٹہرنے کی ایک نشانی یہ بھی دیکھی جاتی ہے کہ
خون آنا بند ہو گیا ہے- مرد کے sperms عورت کے رحم میں جا کر eggs کے ساتھ
ملتے ہیں تو پھر eggs ضایع نہیں ہوتے اور حمل ٹھہر جاتا ہے-
No comments:
Post a Comment