سُرعت انزال ایسی صورت کو کہتے ہیں جب معمولی جنسی تحریک کے نتیجے
میں،دخول سے پہلے ،دخول کے ساتھ ہی یا دخول سے تھوڑی دیر بعد ، مستقل طور
پر یا باربار انزال ہو جائے ۔
اِس سلسلے میں مختلف سطحوں پر علاج دستیاب ہیں یعنی نفسیاتی، روّیوں اور
ادویات کے لحاظ سے علاج کیا جاتا ہے۔اِس ویب سائٹ پر روّیوں میں تبدیلی کے
حوالے سے توجّہ دی جاتی ہیں۔اِس کے لئے وقت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے
،لہٰذا مستقل مزاجی سے اِن اُصولوں پر عمل کرنا چاہئے ۔
روّیوں کے علاج میں بعض مخصوص طریقوں سے عضو تناسل کی کارکردگی بڑھائی جاتی
ہے۔اِس سلسلے میں ماسٹرز اینڈ جانسن نے دَو طریقے وضع کئے تھے یعنی ’’وقفہ
کرنا‘‘ اور ’’عضو تناسل کو انگلیوں سے دبانے ‘‘ کے طریقے۔
ذیل میں اِن طریقوں کے مرحلے بیان کئے گئے ہیں:
1 خاتون ساتھی کوآہستہ آہستہ اپنے مَرد ساتھی کو جنسی تحریک دینا شروع
کرنا چاہئے ،اور اُس کے جذبات میں شّدّت کو محسوس کرتے ہی رُک جانا
چاہئے،کیوں کہ جذبات کی شِدّت کی وجہ سے انزال کو روکنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔
2 اِس کے بعد خاتون کو اپنے ساتھی کے عضو تناسل کو اِس کے سر سے فورأٔ
نیچے والے حِصّے پر اپنی انگلیوں سے دباؤ ڈالنا چاہئے ۔اِ س عمل سے کچھ بے
آرامی ہو سکتی ہے لیکن درد نہیں ہو گا۔
No comments:
Post a Comment